شارجہ(روشن پاکستان نیوز)معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ہم اس وقت شارجہ کے تاریخی گرائونڈ میں موجود ہیں جہاں سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میاں داد نے بھارت کے خلاف آخری بال پر چھکا مار کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا، ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اسٹیڈیم سے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں مفتی عبدالقوی نے کہاکہ میں اس وقت سٹیڈیم میں موجود ہوں۔ میرے قریبی دوست اور فقا بھی میرے ہمراہ ہیں اور ہم میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مفتی عبدالقوی کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مباکباد
ان کا کہناتھا کہ یہ میچ ٹک ٹاکر اور بھارتی وپاکستانی اداکاروںپر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اورآج چونکہ آخری میچ ہے اور تقسیم انعامات ہوگی ،ہم اس تقریب میں بھی انشااللہ شرکت کریں گے ۔
مفتی قوی نے کہاکہ بھارتی اداکار سلمان خان اور دیگر جتنے بھی اداکار،دوست ،احباب بھارت بھارت سے آئے ہیں ان سے بھی ملاقات ہوگی۔