اتوار,  29 جون 2025ء
مفتی عبدالقوی کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مباکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)معروف پاکستانی عالم دین مفتی عبدالقوی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئےکہا کہ امید ہے مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی، پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔مفتی عبدالقوی نے کہا کہ مریم پنجاب کی اور ہماری بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز بھاری اکثریت سے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں، ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے اپنے حمایت یافتہ اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ اس انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر ایوان میں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز مزنگ کاکہہ کر تھانہ شالیمار پہنچ گئیں،پولیس کی دوڑیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل ہوا جس کے مطابق مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کیے جبکہ رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں دیا گیا، نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قائد ایوان کی نشست پر آنے کی دعوت دی۔

مزید خبریں