اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے رہائشی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک شوکت اعوان نے اپنےخلاف شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف بارہ میں واقع زمینوں کے جدی پشتی مالک ہیں، چندجعلی اور بلیک میلرز افراد پر مشتمل بھتہ مافیاء کی جانب سے بھتہ نہ دینے پرانکے خلاف زمینوں پر قبضے کاجھوٹا پروپیگنڈہ کرکےبلیک میل کیا جا رہا ہے، انہوں نے نہ تو کسی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے اور نہ ہی اپنی زمین کسی کو آگے فروخت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انکا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے اورانہوں نے اپنے علاقے میں عوامی فلاحی منصوبوں پر مشتمل ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، جس پر بلیک میلر ٹولے نے جھوٹی خبروں کے ذریعے انکی شہرت کونقصان پہنچانے اوربلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، حاجی ملک شوکت اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس جعلی ٹولے نےاس خبر کی تردید جاری نہ کی تو وہ اس بلیک میلر ٹولے کیخلاف قانونی کارروئی اور ہتک عزت کے ہرجانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
