اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز) عام انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے جا حکم دیا جائے۔عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی بھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔