اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی گئی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے ریفرنسز کی نقول فراہم کرنے کی استدعا کی جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کے طبی معائنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔