اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – احمد بن خالد کی سالگرہ کی تقریب میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔
اس پر وقار تقریب میں معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک اسرار الٰہی، سماجی کارکن مسز ساجدہ زاہد، ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر خالد افتاب سلہری اور سینئر بیوروکریٹ سید نصیر احمد گیلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے نوجوان قائد احمد بن خالد کی سالگرہ – نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ مبارکباد
شرکاء نے احمد بن خالد کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نہ صرف خوشی کا باعث بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں باہمی محبت، احترام اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔