جمعرات,  28  اگست 2025ء
اسلام آباد: کورنگ ٹاؤن میں سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، معزز شہری کو ہراساں، دفتر میں توڑ پھوڑ اور 48 لاکھ کا سامان چوری
اسلام آباد: کورنگ ٹاؤن میں سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، معزز شہری کو ہراساں، دفتر میں توڑ پھوڑ اور 48 لاکھ کا سامان چوری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کورنگ ٹاؤن ایکٹیشن پر واقع سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، معزز شہری کو ہراساں اور آفس میں توڑ پھوڑ سمیت 4800000 کا سامان چوری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورنگ ٹاؤن میں کورنگ ٹاؤن ایکسٹینشن پلازہ پر قبضے کی سنگین کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ پلازہ کے مالک فہیم احمد ہاشمی، جو نہایت شریف اور معزز شخصیت ہیں اور بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں مقیم ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ ایک گروہ ان کی جائیداد پر غیر قانونی قبضے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
شریف شہری کو نشانہ بنایا گیا
ہاشمی کے مطابق ان کا بیٹا برطانیہ میں رہائش پذیر ہے جبکہ وہ خود ایک پرامن شہری ہیں۔ علاقے کے بعض عناصر نے ان کی شرافت اور کمزور مزاجی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پلازہ پر قبضے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ان کے بقول یہ گروہ جان بوجھ کر ایسے معزز اور شریف لوگوں کو نشانہ بناتا ہے تاکہ ان کی جائیدادوں پر قبضہ جمایا جا سکے۔
ناصر ولد عبد الستار کا کردار
پلازہ کے مالک نے بتایا کہ ناصر ولد عبد الستار نامی شخص اس قبضہ مافیا کی قیادت کر رہا ہے۔ اس نے سفاری ویو پلازہ کے اندر موجود ہاسٹل کے طلبہ کو انتشار اور ہنگامہ آرائی کے لیے استعمال کیا۔ ان کے دفتر پر اسٹوڈنٹس کے زریعے حملہ کیا تقریبا 4800000 کا سامان چوری کر لیا گیا اور شہری کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ان طلبہ میں زیادہ تر افغانی اور پٹھان نوجوان شامل ہیں جو تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن ناصر نے انہیں ورغلا کر ہاشمی کے دفتر پر حملہ کروایا تاکہ خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔
علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ یہ طلبہ تعلیم کے لیے آتے ہیں لیکن قبضہ مافیا ان کی معصومیت کو ہتھیار بنا کر استعمال کرتا ہے۔ حملے کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بلڈنگ مالک کو دھمکیاں دی گئیں۔ ناصر اور اس کے ساتھیوں نے عمارت کے تین سے چار فلوروں پر قبضہ جما رکھا ہے اور کرایہ دینے سے بھی انکاری ہیں۔ جبکہ کے ڈاکٹر اے کیو اسکول کے نام سے وہاں اسکو اور ہاسٹل بنا رکھا ہے ۔اور اس کے ساتھ مالک پلازہ کا ایگریمنٹ 2021 میں ختم ہو چکا ہے

کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری خطرے میں

فہیم احمد ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے سفاری ویو پلازہ کی تعمیر اور ترقی پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ پراپرٹی شہر کے پوش علاقے میں واقع ہے، جس کے اطراف کورنگ ٹاؤن، پولیس فاؤنڈیشن اور پاکستان ٹاؤن فیز ٹو جیسے اعلیٰ تعلیمی و رہائشی علاقے ہیں۔ اس کے باوجود قبضہ گروپ کی سرگرمیاں علاقے کی پرامن فضا کو خراب کر رہی ہیں اور معزز شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اہلِ علاقہ کا ردعمل

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے کہ کروڑوں روپے کی قانونی ملکیت پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری ایکشن لے کر پلازہ مالک کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ناصر ولد عبد الستار سمیت قبضہ گروپ کے دیگر عناصر کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔پولیس کی کارروائی
پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ کسی معزز شہری کے ساتھ ایسی ناانصافی نہ ہو۔

مزید خبریں