جمعرات,  28  اگست 2025ء
پاکستان کے نوجوان قائد احمد بن خالد کی سالگرہ – نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ممتاز نوجوان وکیل، انسانی حقوق کے علمبردار اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور (IHRO) کے یوتھ ونگ کے صدر، احمد بن خالد ایڈووکیٹ آج 28 اگست 2025 کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

احمد بن خالد نہ صرف ایک قابل وکیل ہیں بلکہ نوجوان قیادت میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی انسانی حقوق کی علمبرداری، نوجوانوں کی رہنمائی، اور معاشرتی انصاف کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔ ان کی قیادت میں IHRO یوتھ ونگ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی آگاہی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کئی نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

قوم کے لیے قابل فخر سرمایہ

احمد بن خالد نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، آئینی حقوق اور پسماندہ طبقات کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔ نوجوانوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ انہوں نے خواتین، بچوں، اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھی مؤثر جدوجہد کی، جو ان کی انسان دوستی اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سالگرہ پر مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ

ملک بھر سے ان کے چاہنے والے، ساتھی وکلاء، IHRO کی ٹیم، سماجی کارکنان، اور نوجوان طبقہ انہیں سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے صحت مند، کامیاب اور طویل زندگی کی دعائیں کر رہے ہیں۔ IHRO کی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا:

“احمد بن خالد ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، ہم ان کی صحت، خوشیوں اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔”

مزید خبریں