اتوار,  27 جولائی 2025ء
آصف علی زرداری قوم کے مدبر و زیرک رہنما ہیں، ان کی قیادت ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: سحر کامران
آصف علی زرداری قوم کے مدبر و زیرک رہنما ہیں، ان کی قیادت ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سحر کامران نے آصف علی زرداری کو ایک مدبر، زیرک اور سیاسی بصیرت رکھنے والا رہنما قرار دیا۔

سحر کامران نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت اس قوم اور ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی آصف علی زرداری کو ایک ڈھال کی مانند سمجھتی تھیں، جنہوں نے ملکی سیاسی تاریخ میں بے مثال صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری ہمارے قائد اور سیاسی استاد ہیں جن کی مفاہمت کی سیاست کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ صرف ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ اور سیاسی حکمت عملی کا نام ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کو مقدم رکھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا قیام ملک، نظام عدل و انصاف اور جموریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے، سحرکامران

سحر کامران نے دعا کی کہ آصف علی زرداری کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رہے اور وہ صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر پائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان اپنے قائد کی سالگرہ پورے جوش و خروش سے منا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے دل کی دھڑکن ہیں۔

مزید خبریں