هفته,  23 نومبر 2024ء
اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف چھوڑنے پر پچھتاوا ہے،عمران اسماعیل

عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسد قیصر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں