بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

ممبئی(روشن پاکستان نیوز)  بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں مداح پاکستانی سپر سٹار ہانیہ عامر کو دیکھ کر حیران ہوگئے ہیں۔

پنجابی فلم سردارجی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم سے باہر کر دیا گیا ہے، تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں یہ بھارتی پروجیکٹ سائن کیا تھا، ٹریلر ریلیز ہونے پر ہانیہ عامر کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کےلیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور امید ہے کہ یہ فلم تمام ریکارڈ توڑ دے گی، صارفین نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟

فلم 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی، رپورٹس کے مطابق انڈیا اور پاکستان کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جائی گی، تاہم اسے برطانیہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی پری برتھ ڈے، اداکارہ جذباتی ہو گئیں

مزید خبریں