اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک، میزائل اپنے علاقوں پر گرنے لگے، ایرانی میڈیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام “آئرن ڈوم” کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی میزائل اپنے ہی علاقوں پر گرنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم میں تکنیکی مداخلت کے بعد دفاعی میزائلوں کا رخ پلٹ گیا، جس سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے۔

رائٹرز کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب سے فائر کیے گئے میزائل فضاء میں بلند ہونے کے بعد واپس زمین کی طرف آتے ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

تاحال اسرائیلی حکام نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ درست ہے تو سیکیورٹی کے لیے خطرناک پیش رفت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران

مزید خبریں