تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے کارروائی کرکے موساد کی ڈرون بنانے والی فیکٹری کا پتہ لگا کر مزید دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کر لیے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے بتایا کہ ان دو افراد کو تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
واضح رہے اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: برطانوی ٹی وی کے پروپیگنڈا پر ایرانی پروفیسر کا کرارا جواب