وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، حجم 17 ہزار ، 600 ارب روپے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کل منگل کو پیش کیا جائے گا ، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے ہے ، قرضوں کی ادائیگی پر 6 ہزار 200 ارب جبکہ قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 685 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس آمدن دو ہزار 584 ارب روپے، صوبے ایک ہزار 220 ارب کا سرپلس دیں گے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

مزید خبریں