ماحولیاتی بہتری کیلئے گھریلو کچرے کو کارآمد بنانے پر زور، ZABIST میں تقریب کا انعقاد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے ای گارڈ پرائیویٹ اور ڈاکتر اختر حمید خان میموریل ایسوسی ایشن کی طرف سے شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ZABISTیونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محسنہ ،ڈاکٹر صوفیہ خالد، سمیرا گل نے کہا کہ اختر حمید میموریل ایسوسی ایشن ایک ایسی تنظیم ہے جو گزشتہ سال سے گھریلو کچرے کو پراسس کرنے کے حوالے سے افراد اور اداروں کو متوجہ کر رہی ہے اسی حوالے سے گزشتہ ماہ اس تنظیم نے سلور جوبلی تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا اس لحاظ سے تنظیم کا یہ کام ایک قابل قدر عمل ہے جو عوام اور اداروں کی توجہ سے پاکستان کے ماحول میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔ اختر حمید میموریل ایسوسی ایشن کے رکن ذولفقار علی کی کتاب” کچرے میں کیا ہے ” ”کچرے کو کم کیسے کیا جائے اور کچرے سے دولت کمائیں ”کی تقریب رونمائی کے حوالے سے بھی شرکا نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے زور دیا کہ کچرے سے ماحولیات اور فضاء میں آلودگی پھیلتی ہے کچر کو کارآمد بنا کر کمائی کا ذریعہ بھی بنیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کو بھی کر دار ادا کرنا ہوگا ر اختر حمید میموریل ایسوسی ایشن پاکستان کے ماحول میں بہتری لانے کیلئے کو شاں ہے اس موقع پرتقریب سیسی ای او آصف خان شہید بھٹو فائونڈیشن ، بابر عزیز، ڈاکٹر غلام جیلانی، ڈاکٹر صوفیہ، ڈاکٹر بشارت ، طارق خان ،این سی اے کوآرڈینیٹر مظہر علی ،ایڈوکیٹ فہیم ، ملک نجیب الرحمن ارشد، حمید اللہ ، محمد آصف ملک صدر پی پی پی ٹیکسلا، کو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں