حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد کے معروف قانون دان عاطف صدیق بھٹی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں رحیم یار خان ٹیکس بار کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں وکلا برادری، قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رحیم یار خان ٹیکس بار کے عہدیداران نے عاطف صدیق بھٹی کی ٹیکس قانون، آئینی معاملات اور کلائنٹس کے حقوق کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا اس موقع پر قانونی حلقوں نے کہا کہ عاطف صدیق بھٹی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، دیانت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ یہ ضلع حافظ آباد کے لیے بھی لمحہ فخر ہے۔ وکلا نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی وکالت کے شعبے میں اپنی بہترین خدمات سے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گےعاطف صدیق بھٹی نے اعزاز ملنے پر رحیم یار خان ٹیکس بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت کی تحریک ہے۔ انہوں نے نوجوان وکلا کو پیشہ ورانہ اخلاقیات اور علم کی جستجو پر توجہ دینے کی تلقین بھی کی ضلع بھر کی قانونی اور سماجی شخصیات نے عاطف صدیق بھٹی کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی











