جمعه,  07  اگست 2026ء
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 37.84 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے جوتوں کے اندر چھپائی گئی 340 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ایک اور کارروائی میں راولپنڈی کوریئر آفس سے ہی نیدرلینڈز سے آنے والے پارسل کی تلاشی کے دوران 90 گرام آئس اور 10 ایل ایس ڈی پیپرز برآمد کیے گئے۔

اے این ایف نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کے قبضے سے ہنی جار میں چھپائی گئی 24.1 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔

ملک کے مختلف شہروں میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کے قریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے بالیلی ڈسٹرکٹ کے قریب ایک گاڑی سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں