هفته,  23 نومبر 2024ء
برطانیہ کے شہزادہ ولیم کاغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
شہزادہ ولیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 7 اکتوبر سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ کی خوفناک انسانی قیمت پر گہری تشویش رکھتے ہیں، جس میں بہت سے لوگ مارے جا چکے ہیں۔
شہزادہ ولیم نے مزید کہا، “سب کی طرح، میں بھی چاہتا ہوں کہ یہ جنگ جلد از جلد ختم ہو۔ غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ امداد غزہ پہنچ جائے اور وہاں یرغمال لوگ بھی رہا ہوں۔

برطانوی شاہی خاندان کے ایک فرد کا بیان سیاسی معاملات میں غیر معمولی ہے۔

مزید خبریں