سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سے منتخب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن چارروز بعدگھر واپس پہنچ گئے ،
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سے منتخب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن چارروز بعدبخیر وعافیت واپس اپنے گھر پہنچ گئے ،
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید 2 انتخابی ٹریبونلز قائم ، نوٹیفکیشن بھی جاری
یادرہے کہ چند روز قبل نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔
اوریہ اطلاع پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایکس پردی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغواء کیا گیا ۔