اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئےدو پارٹیوں کا اتحاد انتہائی ناگزیر ہے۔
رہنما ن لیگ عرفان صدیقی کانجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ واقعی الیکشن کے بعد صورتحال الجھی ہوئی ہے۔ کوئی ایک پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔ جمہوریت بچانے کیلئے سیاسی پارٹیوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم ملک کیلئے ایک اورقربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔موجودہ اسمبلی کو بچانے کیلئے ہمیں حکومت بنانا ہوگی۔
عرفان صدیقی کاکہنا تھا کہ کسی صورت پنجاب حکومت نہیں چھوڑیں گے۔ن لیگ اور پی پی کی حکومت نہ بنانے کی صورت میں تیسری قوت کا خطرہ رد نہیں کیاجاسکتا۔