راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)لاہور ڈویژن صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مرکزی چیئرمین محمد احمد صدر شہزادہ محمد خلیل سینیئر نائب صدر حاجی فضل کریم زاہد فضل کریم شاہد فضل کریم نے رانا عبدالقدوس اور ان کی پوری ٹیم کو صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن مری روڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی چیئرمین محمد احمد نے کہا رانا عبدالقدوس اور ان کی ٹیم کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے یہ صرافہ بھائیوں کے فلاں اور بہبود کے لیے کام کریں گے صرافہ جیولرز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے جو حکومت کے ہر مشکل حالات میں ساتھ دیتے ہیں صدر صرافہ جیولرز مری روڈ رانا عبدالقدوس نے اپنی پوری ٹیم سینئر نائب صدر ناقاش شیرازی ۔نائب صدر وسیم علی ۔جنرل سیکرٹری بیرسٹر ریحان جاوید رانا ۔جوائنٹ سیکرٹری احمد علی ۔فنانس سیکرٹری خالد محمود اور پریس سیکرٹری نے چیئرمین لاہور محمد احمد۔صدر شہزادہ خلیل اور ان کے ساتھ دیگر دوستوں کا راولپنڈی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن مری روڈ کے مرکزی آفس تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں
