هفته,  23 نومبر 2024ء
کمشنر راولپنڈی کے ساتھ کافی عرصے سے ذہنی مسئلہ ہے، رانا ثناء اللہ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کافی عرصے سے میرے دوستوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ کافی عرصے سے ذہنی مسئلہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لیاقت علی شاید دماغی مسائل کا علاج کر رہے تھے، خودکشی کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہوتا۔

کہتے ہیں کہ 12 صوبائی اور 6 قومی اسمبلی کی نشستیں بعد میں جائیں گی، پہلے لیاقت علی کی دماغی صحت کا تعین کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی کی ذہنی صحت ٹھیک ہے تو انہیں بطور گواہ پیش کیا جائے، دھاندلی کے الزامات کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کمشنر راول پنڈی میرے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں، اتنا بڑا ایشو ہوتا تو لیاقت علی چٹھہ مجھے بتاتے۔

مزید خبریں