مریدکے(روشن پاکستان نیوز) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار اور ٹرک کے درمیان حادثہ راوی ریان یوٹرن کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق کار سوار ملتان سے گوجرانولہ جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر، اس کی اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہباز اور ایمان بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 4 زخمیوں میں سے شمیم، نسیم، خدیجہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔