جمعه,  31 جنوری 2025ء
پنجاب : کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی اور آبی قلت کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کم بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی اور آبی قلت سے نمٹنے کے لئے پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسانوں نےموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے ریسرچ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کم بارشوں کے نتیجے میں پانی کی قلت اور خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور اداروں کو اقدامات کی ہدایت کر دی۔

محکمہ زراعت اور لائیو اسٹاک زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں خشک سالی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن وہاں پیداوار میں کمی نہیں آئی۔زرعی تحققیات کیلئے بجٹ بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مزید پڑھیں: سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ماہرین کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ریسرچ کا بجٹ بڑھانے کےساتھ ساتھ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں