جمعرات,  30 جنوری 2025ء
لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر ) فقیر کھوکھر علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر ) فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتہ قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ نے جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی  نمازجنازہ آج لاہور میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا

مزید خبریں