پیر,  27 جنوری 2025ء
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4 خارجی ہلاک، 2 زخمی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز کے خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 خارجی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

آئی اپس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر کیا۔

مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کی شناخت عزیز الرحمان اور مخلص کے نام سے ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا۔ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

 مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں