جمعه,  24 جنوری 2025ء
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  15 ہزار 167 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 3 پیسے مہنگا

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

مزید خبریں