اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر تین پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔