بدھ,  22 جنوری 2025ء
بھارتی بورڈ نے جرسی تنازعہ پر گھٹنے ٹیک دیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے استعمال ہونے والی جرسی پر اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ نے گھٹنے ٹیک دیئے، سیکرٹری بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز پرعمل کریں گے۔

گزشتہ دنوں میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کر رہا ہوتا ہے، ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کرکے ’کرکٹ میں سیاست‘ لانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے، تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جاسکے۔

پی سی بی عہدیدار نے کہا تھا کہ اب جرسی پر پاکستان (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض صاف طور پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

تاہم اب خبرسامنے آئی ہے کہ بھارت سخت ردعمل سامنے کے خدشے کے باعث اپنے متنازعہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری بھارتی بورڈ نے کہا کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کریں گے۔

مزید خبریں