بدھ,  22 جنوری 2025ء
طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبہ کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں: گوادرائیر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنیوالے پاکستان کے دشمن ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد طلبہ کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا، چین جانے والے طلبہ میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا، چین کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کا موقع دیا۔

مزید خبریں