اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نےاگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی ہے، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوبریفنگ دی ہےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی اجلاس میں موجود اراکیں نے مخالفت کر دی ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےارکان کااسپیکرچیمبرمیں اجلاس ہوا ۔
اجلاس کے بعد مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارا اجلاس کل اور اگلے دن بھی جاری رہےگا،جب ہمارا کام مکمل ہوجائےگا تو اپ کو پتہ چل جائےگا،آج ساتوں جماعتیں جو تھیں ان کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں مذاکرات پربڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ انشاءاللہ سیون ورکنگ ڈے پورے ہوں گے تو مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا دور ہوگا،ہمارے نزدیک تو چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا جب تیسرا ختم ہوا تھا، لیگل کمیٹی نے کبھی کوئی رائے نہیں دی،ابھی ان کے مطالبات کو ہم نے پڑھا ہےاورکوئی رائےقائم نہیں کی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں کیا بات ہوئی اس بارے نہیں بتاسکتا،مذاکرات آگے بڑھانے کیلئےضروری ہے میڈیا پربات نہ کی جائے،مذاکرات کےچوتھے دور کی تیاری کررہے ہیں۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن رانا ثناءاللہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ذیلی کمیٹی بنائی ہےجوپی ٹی آئی کےچارٹرڈآف ڈیمانڈکاجائزہ لےرہی ہے، یہ ذیلی کمیٹی پی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب تیارکرے گی، اپوزیشن سےآئندہ مذاکرات میں پی ٹی ائی کےمطالبات پرموقف دیں گے۔
مزید پڑھیں: ایس ایس پی آپریشنز کا راولپنڈی کے اہم مقامات کا دورہ، سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ
کمیٹی کےرکن رانا ثناءاللہ سےصحافی نےسوال کیا کہ بیرسٹرگوہرنےکہا7 کہ روز میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا تو مذاکرات نہیں کریں گے،جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے،وہ جوکہتے ہیں وہ کریں لیکن ہم جواب تحریری طور پر انہیں دیدیں گے، حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے گی یا نہیں، یہ ہمارے جواب سےمعلوم ہوگا۔