بدھ,  22 جنوری 2025ء
کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا

اسلام آباد(روبینہ ارشد) کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 24 پیسے پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں