اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں مہنگائی ختم ہورہی ہے، سیاست میں رواداری ہونی چاہیئے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فحاشی کے مکروہ دھندے کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک، حکام کی خاموشی سوالیہ نشان
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔