پیر,  20 جنوری 2025ء
سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے حاصل تیل و گیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، اور خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرو فرٹیلائزر کو گیس منتقل کی جارہی ہے۔

مزید خبریں