اتوار,  19 جنوری 2025ء
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خوارج ہلاک

ژوب (روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع  ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخلےکی کوشش ناکام بنادی، بروقت کارروائی میں 5 خوارج ہلاک بھی کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19جنوری کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج پاکستان  افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی ژوب کے علاقے سمبازہ  سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سےکہتا رہا ہےکہ سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، توقع ہےکہ افغان حکومت دہشت گردکاروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال سے انکارکرےگی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےکے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزم کو 13 سال قید اور جرمانہ، نعش برآمدگی کیس میں تحقیقات جاری

صدرمملکت اور وزیراعظم نے سکیورٹی فورسزکو ژوب میں پاک افغان بارڈرپر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں