جمعرات,  16 جنوری 2025ء
آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے بات چیت سیکیورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے بات چیت سیکیورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی،بیرسٹر گوہر خان نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو کہا گیا سیاسی معاملات پر بات چیت سیاستدانوں سے کریں،پشاور میں ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جو افسوسناک ہے۔

واضح رہے بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاست ہے تو سیاست ہے، سب کو بلاتفریق دہشت گردی کیخلاف یک جا ہونا ہو گا، آرمی چیف

 

مزید خبریں