جمعرات,  16 جنوری 2025ء
سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھرڈکیتی کی کوشش کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔

سیف علی  کی مزاحمت پر چوری کے لئے آئے شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا، اس حملے میں اداکار زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان لیلاوتی اسپتال کا کہنا ہے کہ سیف علی کو گہرے زخم آئے ہیں، انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم آیا ہے۔ واضح رہے کہ مزاحمت پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ممبئی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں