جمعرات,  16 جنوری 2025ء
سرکاری حج اسکیم :عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500عازمین نے دو اقساط میں 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔

ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے،عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع کرائے۔

دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے چار لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے،حج اخراجات کی دوسری قسط 27 دسمبر سے دو جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔

حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی،رہائش، ٹکٹ ،ٹرانسپورٹ،خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات کی آخری قسط حج پیکیج کے حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی

مزید خبریں