اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت سے مذاکرات کے تیسرے سیشن میں ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر سامنے رکھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اگر نیک نیتی اورسنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی قیدیوں کورہائی ملے اور ریلیف ملے، امید ہے کہ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہو گا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنا دیئے گئے وہ سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہئے۔
مزید پڑھیں: کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر