بدھ,  15 جنوری 2025ء
وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شہباز گل اور عمران ریاض پر مقدمہ درج

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور سینئر صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض اور شہباز گل کے خلاف مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد اور جتوئی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں