بدھ,  15 جنوری 2025ء
سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق انکم ٹیکس کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ نے انکم ٹیکس کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت بینچ کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا گیا ہے اور درخواست گزار کے مطابق آئینی ترمیم کے تحت موجوہ بینچ سماعت کا اہل نہیں جبکہ وکیل کے مطابق کسی قانون کے آئینی یا غیرآئینی ہونے کا فیصلہ آئینی بینچ ہی کرسکتا ہے۔

دوسرے فریق کے مطابق عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کی بنیاد غیرآئینی ہے۔

اعتراض کی بنیاد عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے منافی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ لازمی ہے کہ موجود بینچ پہلے اپنے دائرہ اختیار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے۔

مزید پڑھیں : مجلس عاملہ ارائیں سوسائٹی اسلام آباد کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے فریقین کو دائرہ اختیار پر معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کی ہے۔

 

مزید خبریں