پیر,  13 جنوری 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 985 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 3 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 53 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس بلندترین سطح پر، ڈالر مہنگا ہو گیا

مزید خبریں