اتوار,  12 جنوری 2025ء
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں جبکہ پاکستان میں 10 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، پاکستان سے اپنا سفر شروع کیا میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکار ہے اور ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا مزید کہنا تھا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں تو کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننےکیلئے 100 سے زائد قانون سازیاں کیں۔

مزید خبریں