لاہور(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا۔ اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے درمیان سہہ ملکی سیریز کا مقام تبدیل، اب کہاں کھیلی جائے گی؟
چیئرمین پی سی بی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ اور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔