بدھ,  25 دسمبر 2024ء
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟

قلعہ عبداللہ(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی  تعداد 65 ہوگئی۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد  بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم  30دسمبر سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق

یاد رہے کہ ملک بھر میں  رواں سال وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید خبریں