بدھ,  25 دسمبر 2024ء
اسلام آباد کے 3 حلقوں سے متعلق حکم امتناع، الیکشن ٹربیونل کارروائی غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کے 3 حلقوں کے لئے نئے الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

نئے اسلام آباد الیکشن ٹربیونل نے 18 دسمبر سے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبیونل کارروائی روکنے کے حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل نے تمام فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں؛ سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، ایاز صادق

نئے الیکشن ٹربیونل میں علی بخاری اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی کاپی پیش کی گئی۔ جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور نئے الیکشن ٹریبیونل 18 دسمبر سے کارروائی شروع کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 امیدواروں علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین نے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے۔

مزید خبریں