پیر,  23 دسمبر 2024ء
سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور( روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ 9 مئی کے 25 ملزمان کو کل سزا دی گئی ہے۔ کیونکہ انہوں نے ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔ اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔ اور ہمارے  امن و سکون سے سونے کے پیچھے قربانیوں کی داستان ہے۔ سیاست تہذیب و تمدن کے دائرے میں رہ کر کرو۔ اور اختلاف سیاستدانوں سے کرو شہدا سے تمہاری کیا دشمنی ہے۔ تم نے دفاعی تنصیات پر حملے کر کے دشمن کا خواب پورا کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔ اور 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہو گی۔ کیونکہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات کے قائل ہیں۔ جبکہ ہم بات کرنا جانتے اور چاہتے بھی ہیں۔ تاہم سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے باہر لابیز ہائیر کیں۔ اور ملک کے خلاف ٹرینڈ چلائے۔ سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں ملک پہ

مزید پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی ، عمران خان سے ملاقات تک کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ، فواد چوہدری

بجلی بلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گرمیوں میں وزیر اعظم نے بجلی بلوں میں 50 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی بلوں میں 45 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔ اور ابھی بجلی بلوں پر ونٹر پیکج بھی لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے ان کی تکمیل ہو رہی ہے۔ اور مہنگائی ہمیشہ ن لیگ کے دور میں کم ہوئی ہے۔ جبکہ ہمیشہ ترقی ن لیگ کے دور میں ہوتی ہے۔ دوست ممالک پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ کیونکہ دوست ممالک کو پاکستان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

مزید خبریں