جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
9 مئی مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 کارکن اشتہاری قرار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2024 کو جناح ہاؤس میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ سرور روڈ پولیس کی درخواست پر مقدمے کی سماعت کی، لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طیب مجید، انعام الحق، احمد، عبداللہ، وسیم، حمزہ، امیر گل اور طلال کو اشتہاری قرار دیا۔
اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ملزمان کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 108/23 میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: عمران خان کو بذریعہ ویڈیولنک عدالت میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

مزید خبریں