جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ 23 دسمبر کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں موجود رہے۔ دونوں کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

190 ملین پاؤنڈ کے اس ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے دورانِ ٹرائل 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔ اس کیس میں اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے اس ریفرنس میں فرد جرم گزشتہ سال 27 فروری کو عائد کی گئی تھی، اور اب احتساب عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

مزید خبریں