جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
سندھ حکومت نےبڑے پیمانے پر ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے

 

سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہر چیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللّٰہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نور مصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں